حدیث نمبر: 1551
- " ليس على ولد الزنا من وزر أبويه شيء * (ولا تزر وازرة وزر أخرى) * (¬1) ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زنا کی اولاد پر اپنے والدین کے گناہ کا کوئی وبال نہیں ہو گا ، (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) «وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى» اور قیامت کے دن کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔“ (سورہ فاطر:۱۸)