کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا آخرت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ہوں گی
حدیث نمبر: 1520
- " أما ترضين أن تكوني زوجتي في الدنيا والآخرة؟ قلت: بلى. قال: فأنت زوجتي في الدنيا والآخرة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا تو میں نے کچھ ( ناقدانہ ) کلام کی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : ”کیا تو اس بات پر راضی نہیں ہے کہ دنیا و آخرت میں میری بیوی ہو ؟“ میں نے کہا : کیوں نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سو تو دنیا و آخرت میں میری بیوی ہے ۔“