کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: فطرتی طور پر عورت کے مزاج میں ٹیڑھا پن ہے
حدیث نمبر: 1513
- (إن المرأة خلقت من ضلع، لن تستقيم لك على طريقة، فإن استمتعت بها؛ استمتعت بها وبها عِوَجٌ، وإن: ذهبت تقيمها كسرتها، وكسرها طلاقها) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عورت کی تخلیق پسلی سے ہوئی ہے ، یہ کسی طریقے سے بھی تیرے لیے ( مکمل ) سیدھی نہیں ہو گی ۔ پس اگر تو اس سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اسی کجی کی حالت میں فائدہ اٹھاتا رہ ۔ اگر تو اسے سیدھا کرنے لگے گا تو اسے توڑ ڈالے گا اور اس کا توڑ دینا اس کو طلاق دینا ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1513