کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بیویوں سے ایلا کرنا
حدیث نمبر: 1512
- (إنّ الشهر يكون تسعةً وعشرينَ يوماً) .
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک مہینے کی لیے ایلا کیا ( یعنی قریب نہ آنے کی ) قسم اٹھائی ، جب انتیس دن گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بوقت صبح یا بوقت شام ( اپنی بیویوں کے پاس ) تشریف لے آئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ آپ نے تو قسم اٹھائی تھی کہ ایک مہینہ کے لیے ( ان کے پاس ) داخل نہیں ہوں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے ۔ “ یہ حدیث متواتر ہے ، جو صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت سے مروی ہے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1512