کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی وصیت
حدیث نمبر: 1509
- " إن الله يوصيكم بالنساء خيرا، إن الله يوصيكم بالنساء خيرا فإنهن أمهاتكم وبناتكم وخالاتكم، إن الرجل من أهل الكتاب يتزوج المرأة وما يعلق يداها الخيط فما يرغب واحد منهما عن صاحبه [حتى يموتا هرما] ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں کھڑے ہوئے ، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی ، پھر فرمایا : ” اللہ تعالی تمہیں عورتوں سے حسن سلوک کرنے کی وصیت کرتا ہے ، کیونکہ وہ تمہاری مائیں ، بیٹیاں اور خالائیں ہیں ۔ ( دیکھو کہ ) اہل کتاب کا آدمی کم عمر اور فقیر عورت سے شادی کرتا ہے ۔ پھر ان میں سے کوئی دوسرے سے بےرغبتی نہیں کرتا ، حتی کہ وہ دونوں عمر رسیدہ ہو کر مر جاتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1509