کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بیوی کے ساتھ شفقت کرنا
حدیث نمبر: 1505
- " خياركم خياركم لأهله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی بیوی کے لیے بہترین ہوں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1505
حدیث نمبر: 1506
- " خيركم خيركم لأهله، وإذا مات صاحبكم فدعوه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اہل کے لیے بہترین ہو ۔ جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اس کا ( برا تذکرہ ) ترک کر دیا کرو ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1506
حدیث نمبر: 1507
- " خيركم خيركم لأهله وأنا خيركم لأهلي وإذا مات صاحبكم فدعوه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل کے لیے بہترین ہے اور میں اپنے اہل کے حق میں سب سے بہتر ہوں ۔ جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اس کا ( برا تذکرہ ) نہ کیا کرو ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1507
حدیث نمبر: 1508
- " ألا عسى أحدكم أن يضرب امرأته ضرب الأمة! ألا خيركم خيركم لأهله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” آگاہ ہو جاؤ ، ممکن ہے کہ تم میں سے کوئی اپنی بیوی کی لونڈی کی طرح پٹائی کر دے ۔ خبردار ، تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے لیے بہتر ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1508