حدیث نمبر: 1497
- (إذا قدم أحدكم ليلاً؛ فلا يأتينَّ أهلَه طُرُوقاً، حتى تستحدَّ المُغِيبَةُ، وتمتشط الشَّعِثَة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم میں سے کوئی آدمی رات کو ( سفر وغیرہ سے ) واپس آئے تو اسی وقت اپنی بیوی کے پاس نہ آئے یہاں تک کہ وہ استرا استعمال کر لے اور پراگندہ بالوں والی کنگھی نہ کر لے ۔“