حدیث نمبر: 1490
- " احبسوا صبيانكم حتى تذهب فوعة العشاء، فإنها ساعة تخترق فيها الشياطين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”( رات شروع ہوتے ہی ) اپنے بچوں کو پابند کر لیا کرو ، یہاں تک کہ رات کی ابتدائی تاریکی کا وقت گزر جائے ، کیونکہ اس گھڑی میں شیطان منتشر ہوتے ہیں ۔“
حدیث نمبر: 1491
- " إذا غربت الشمس فكفوا صبيانكم، فإنها ساعة ينتشر فيها الشياطين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب سورج غروب ہو جائے تو بچوں کو ( اپنے پاس ) پابند کر لیا کرو ، کیونکہ اس وقت شیطان منتشر ہو رہے ہوتے ہیں ۔“