کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: انبیاء و صالحین کے نام رکھنا
حدیث نمبر: 1479
- (إنّهم كانوا يسمون بأنبيائهم والصالحين قبلهم) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سےکہتے ہیں کہ جب میں نجران آیا تو وہاں کے لوگوں نے مجھ سے سوال کیا کہ تم لوگ ( سیدہ مریم علیہا السلام کو ) ( اے ہارون کی بہن ) «يٰٓاُخْتَ هٰرُوْنَ» کہتے ہو ، حالانکہ ( ہارون کے بھائی ) موسی علیہ السلام تو عیسی علیہ السلام سے بہت عرصہ پہلے تھے (تو سیدہ مریم علیہا السلام سیدنا ہارون علیہ السلام کی بہن کیسے ہوئیں ) ؟ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو اس بارے میں پوچھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وہ اپنے انبیاء اور سلف صالحین کے ناموں پر نام رکھتے تھے ( یعنی سیدہ مریم علیہا السلام کے بھائی کا نام بھی ہارون تھا اور موسی علیہ السلام کے بھائی کا نام بھی ہارون تھا ) ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1479
حدیث نمبر: 1480
حافظ محفوظ احمد
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وہ اپنے انبیاء اور سلف صالحین کے ناموں پر نام رکھتے تھے ( یعنی سیدہ مریم علیہا السلام کے بھائی کا نام بھی ہارون تھا اور موسی علیہ السلام کے بھائی کا نام بھی ہارون تھا ) ۔“ d
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1480