کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اولاد کے لیے خاوند کو جماع کی ترغیب دلانا
حدیث نمبر: 1475
- " إذا أتيت أهلك فاعمل عملا كيسا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں سفر سے لوٹا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تو اپنے اہل کے پاس جائے تو کوئی عقلمندانہ اقدام کرنا ۔“ جب میں اپنی بیوی کے پاس گیا تو اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بتایا : ”جب تو اپنے اہل کے پاس جائے تو کوئی عقلمندانہ اقدام کرنا ۔“ وہ کہنے لگی : تو پھر کرو ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1475