حدیث نمبر: 1459
- " لا تؤذي امرأة زوجها في الدنيا إلا قالت زوجته من الحور العين: لا تؤذيه قاتلك الله، فإنما هو عندك دخيل، يوشك أن يفارقك إلينا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب کوئی عورت اپنے خاوند کو تکلیف دیتی ہے تو موٹی آنکھوں والی ( جنتی ) حوروں میں سے اس کی بیوی کہتی ہے : اللہ تجھے ہلاک کرے ، اس کو تکلیف نہ دے ، یہ تو تیرے پاس مہمان ہے ، قریب ہے کہ یہ تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس آ جائے ۔ “