کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: دولہا اور دلہن میں یکسانیت کا دارومدار کس چیز پر ہے؟
حدیث نمبر: 1442
- " تخيروا لنطفكم، فانكحوا الأكفاء وأنكحوا إليهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اپنے نطفوں کے لئے (اچھی عورتوں کا ) انتخاب کرو ، ہم پلہ عورتوں سے نکاح کرو اور ہم پلہ مردوں کو (اپنی بیٹیوں وغیرہ کا) نکاح دو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1442
حدیث نمبر: 1443
- " تنكح المرأة على إحدى خصال ثلاثة، تنكح المرأة على مالها، وتنكح المرأة على جمالها، وتنكح المرأة على دينها، فخذ ذات الدين والخلق تربت يمينك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تین خصائل میں کسی ایک کی بنیاد پر عورت سے شادی کی جاتی ہے : ?? اس کے مال کی بنا پر شادی کی جاتی ہے ② یا اس کے حسن و جمال کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے ③ یا اس کے دین کی بنا پر شادی کی جاتی ہے ۔ تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو ، دین اور اخلاق والی عورت کا انتخاب کر لینا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1443