حدیث نمبر: 1436
- " إذا ألقي في قلب امرئ خطبة امرأة فلا بأس أن ينظر إليها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب کسی آدمی کے دل میں کسی عورت سے منگنی کرنے کی خواہش پیدا ہو تو وہ (پہلے ) اسے دیکھ لے ، اس میں کوئی حرج نہیں ۔“
حدیث نمبر: 1437
- " إذا خطب أحدكم المرأة، فإن استطاع أن ينظر إلى ما يدعوه إلى نكاحها فليفعل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم میں سے کوئی آدمی کسی عورت کو منگنی کا پیغام بھیجے تو وہ اس کی جس صفت کی بنا پر اس سے شادی کرنا چاہتا ہے ، اسے دیکھ لے ۔“
حدیث نمبر: 1438
- " إذا خطب أحدكم امرأة فلا جناح عليه أن ينظر إليها إذا كان إنما ينظر إليها لخطبته، وإن كانت لا تعلم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب کوئی آدمی کسی کو منگنی کا پیغام بھیجے ، تو اسے دیکھ لینے میں کوئی حرج نہیں ، اگرچہ اس عورت کو علم نہ ہو ، بشرطیکہ وہ منگنی کی وجہ سے دیکھ رہا ہے ۔“
حدیث نمبر: 1439
- " انظر إليها، فإن في أعين الأنصار شيئا. يعني الصغر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک انصاری عورت سے شادی کرنا چاہی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا : ”اسے دیکھ لے ، کیونکہ انصاریوں کی آنکھیں (عموما چھوٹی) ہوتی ہیں ۔“
حدیث نمبر: 1440
- " انظر إليها فإنه أحرى أن يؤدم بينكما ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ایک عورت کو شادی کا پیغام بھیجا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا : ”اسے دیکھ لو ، کیونکہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ (اس بنا پر) تمہارے درمیان محبت ڈال دی جائے ۔“