حدیث نمبر: 1323
- (لا تحرِّم الإملاجةُ والإِِملاجتانِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : ایک بدو ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر پر تھے ، اس نے کہا: اے اللہ کے نبی ! میری ایک بیوی تھی ، میں نے اس پر ایک اور شادی کر لی ، اب میری سابقہ بیوی کا یہ خیال ہے کہ اس نے میری نئی بیوی کو ایک یا دو دفعہ دودھ پلایا تھا ، (اب میں کیا کروں ؟ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایک دفعہ یا دو دفعہ دودھ پلانا (رشتوں کو) حرام نہیں کرتا ۔ “