حدیث نمبر: 1319
- " وجبت صدقتك ورجعت إليك حديقتك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: میں نے اپنی ماں کو ایک باغ دیا تھا ، اب وہ فوت ہو گئی ہیں اور اس کا وارث صرف میں ہوں ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تیرا صدقہ بھی ثابت ہو گیا اور تیرا باغ بھی تیری طرف لوٹ آیا ۔ “