حدیث نمبر: 1306
- " من أعان ظالما بباطل ليدحض بباطله حقا فقد برئ من ذمة الله عز وجل وذمة رسوله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے ظالم کی ناحق مدد اس لیے کی تاکہ اس کے باطل کے ذریعے حق کو مٹا دے ، وہ اللہ اور اس کے رسول کی حفاظت و ضمانت سے بری ہو گیا ۔ “
حدیث نمبر: 1307
- " من أعان على خصومة بظلم، أو يعين على ظلم، لم يزل في سخط الله حتى ينزع ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو ظلم کرتے ہوئے کسی جھگڑے یا ظلم پر تعاون کرتا ہے ، وہ جب تک باز نہیں آجاتا ، اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے ۔ “