حدیث نمبر: 1294
- " إذا استهل المولود ورث ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر بچہ (بعد از ولادت) چلائے گا تو تب اسے وارث بنایا جائے گا ۔ “
حدیث نمبر: 1295
- " لا يرث الصبي حتى يستهل صارخا، واستهلاله أن يصيح أو يعطس أو يبكي ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تک (نومولود) بچہ روتا نہیں ، اس وقت تک اسے وارث نہیں بنایا جاتا ، اس کا رونا یہ ہے کہ وہ چیخے یا چھینکے یا روئے ۔ “