حدیث نمبر: 1278
- " ضالة المسلم حرق النار ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جارود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مسلمان کی گمشدہ چیز آگ کی لپٹ ہے ۔“
حدیث نمبر: 1279
- " العارية مؤداة والمنحة مرودة ومن وجد لقطة مصراة، فلا يحل له صرارها حتى يريها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”عاریۃ لی ہوئی چیز واپس کی جائے اور دودھ والی بکری ( جو عارضی طور پر عطیہ دی گئی ہو) لوٹا دی جائے گی ، جس آدمی نے ایسی گری پڑی چیز اٹھائی ، جسے دھاگے وغیرہ کے ساتھ باندھا ہوا ہو ، تو اس کے لیے اسے کھولنا حلال نہیں ، جب تک کسی دوسرے کو دکھا کر (اسے گواہ) نہ بنا لے ۔“