حدیث نمبر: 1271
- (ذَكِّرهُ بالله ثلات مرّاتٍ، فإن أبى فقاتِلهُ، فإن قتلك، فأنت في الجنة، وإن قتلتهُ؛ فإنَّه في النّارِ. يعني: العادي على الغير) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا قہید غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک سائل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : اے اللہ کے رسول ! اگر کوئی زیادتی کرنے والا مجھ پر زیادتی کرے تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اسے تین دفعہ اللہ کا واسطہ دے کر نصیحت کرو ، اگر وہ انکار پر تلا رہے تو اس سے لڑائی کرو ، اگر اس نے تجھے قتل کر دیا تو تم جنت میں جاؤ گے اور اگر تم نے اس کو قتل کر دیا تو وہ جہنم میں جائے گا ۔“