حدیث نمبر: 1270
- " خذوا يا بني أرفدة! حتى تعلم اليهود والنصارى أن في ديننا فسحة ".
حافظ محفوظ احمد
امام شعبی ، جو تابعی ہیں ، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کا ایک (مخصوص حبشی) کھیل کھیلنے والوں کے پاس سے گزرے اور فرمایا : ”اے بنو ارفدہ ! (یعنی حبشہ والو ! ) کھیلتے رہو ، تاکہ یہودیوں اور عیسائیوں کو پتہ چل جائے کہ ہمارے دین میں وسعت ہے ۔“ وہ کھیل رہے تھے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آ گئے ، جب انہوں نے ان کو دیکھا تو سہم گئے ۔