کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بےصبری کا انجام
حدیث نمبر: 1268
- " جرح رجل فيمن كان قبلكم جراحا، فجزع منه، فأخذ سكينا فخز بها يده، فما رقى الدم عنه حتى مات، فقال الله عز وجل: عبدي بادرني نفسه حرمت عليه الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم سے پہلے ایک آدمی زخمی ہو گیا تھا ، وہ بہت بے تاب ہوا اور چھری سے اپنا بازو کاٹ دیا ، پھر خون نہ تھما یہاں تک کہ وہ مر گیا ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ”میرا بندہ مجھ سے سبقت لے گیا ہے۔ “ (یعنی میری تقدیر پر راضی نہ ہوا اور خود فیصلہ کر دیا) میں نے اس پر جنت حرام کر دی ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحدود والمعاملات والاحكام / حدیث: 1268