کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بلاد مشرکین میں سکونت اختیار کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 1264
- " من جامع المشرك وسكن معه، فإنه مثله "..
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے مشرک کا ساتھ دیا اور اس کے ساتھ رہا ، وہ اسی کی طرح ہو گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحدود والمعاملات والاحكام / حدیث: 1264
حدیث نمبر: 1265
- " برئت الذمة ممن أقام مع المشركين في بلادهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جریر بن بجیلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(اللہ اور اس کا رسول) اس آدمی سے برئ الذمہ ہیں جو مشرکوں کے ممالک میں ان کے ساتھ اقامت پذیر ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحدود والمعاملات والاحكام / حدیث: 1265