حدیث نمبر: 1259
- " إنه رأس قومه، فأنا أتألفهم فيه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا : ”فلاں مزدور کے بارے میں تیرا کیا خیال ہے ؟“ میں نے کہا: مسکین سا ہے ، بس عام لوگوں کی طرح ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”فلاں آدمی کے بارے میں تیرا کیا خیال ہے ؟“ میں نے کہا: وہ تو اعلیٰ قسم کا سردار ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس قسم کا ایک مزدور فلاں قسم کے زمین بھر یا ہزاروں سادات سے بہتر ہے ۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! فلاں آدمی بھی تو (اسی قسم کا سردار ہے ) اور آپ اس کی بڑی آؤ بھگت کرتے ہیں ؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وہ اپنی قوم کا سردار ہے ، میں اس کی تالیف قلبی کے لیے (اس سے حسن سلوک سے پیش آتا ہوں) ۔“