حدیث نمبر: 1256
- (إنَّ رسولَ الله يفعلُ ذلكَ (يعني: تقبيلَ الزوجةِ وهو صائمٌ) ، أنا أتقاكم للهِ، وأعلمُكم بحدودِ اللهِ) .
حافظ محفوظ احمد
عطا بن یسار ، ایک انصاری آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ ایک انصاری نے اسے بیان کرتے ہوئے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لیا ، سو میں نے اپنی بیوی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی بابت سوال کرنے کے لیے بھیجا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”رسول اللہ خود اس طرح کر لیتے ہیں ۔“ جب میری بیوی نے واپس آ کر مجھے یہ حدیث سنائی تو میں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تو بعض چیزوں کی (بطور خاص) رخصت دے دی جاتی ہے ، لہٰذا تو واپس جا اور (ذرا وضاحت کے ساتھ) دریافت کر ۔ سو اس نے واپس جا کر کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض چیزوں میں (بطور خاص) رخصتیں دی جاتی ہیں ، (ہم کیا کریں ؟ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا اور اس کی حدود کو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں ۔“