حدیث نمبر: 1255
- (أنا آخذ بِحُجَزِكُم عن النار؛ أقولُ: إيَّاكم وجهنم! إياكم والحدود! فإذا متُّ فأنا فَرَطُكُم ومَوْعِدُكُم على الحوضِ، فَمَن وَرَدَ أفلح. ويأتي قومٌ فيُؤخَُ بهم ذات الشمال، فأقول: يا ربِّ أمتي! فيقال: لا تدري ما أحدثوا بعدك مُرتدِّين على أعقابهم) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں تمہیں آگ سے بچانے کے لیے تمہاری کمروں سے پکڑ کر (پیچھے کھینچتا ہوں) اور کہتا ہوں : جہنم سے بچو ، حدود (کو پھلانگنے) سے بچو ۔ جب میں فوت ہو جاؤں گا تو تمہارا پیش رو ہوں گا اور حوض پر تم سے ملوں گا ، جو وہاں آ گیا ، وہ کامیاب ہو جائے گا ۔ کچھ لوگ وہاں پہنچیں گے تو سہی لیکن انہیں بائیں جانب دھکیل دیا جائے گا ۔ میں کہوں گا : اے میرے رب ! یہ تو میری امت ہے ۔ سو کہا جائے گا : آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے کون کون سی بدعات کو فروغ دیا ، یہ اپنی ایڑیوں پر پلٹ کر مرتد ہوگئے تھے ۔“