کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: پرندوں کو تکلیف دینا بھی منع ہے
حدیث نمبر: 1251
- " إنه لا ينبغي أن يعذب بالنار إلا رب النار ".
حافظ محفوظ احمد
عبدالرحمٰن بن عبداللہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے ، ہم نے ( ‏‏‏‏چڑیا کی طرح کا ) ایک سرخ پرندہ دیکھا ، اس کے ساتھ اس کے دو بچے تھے ، ہم نے یہ بچے پکڑ لیے ۔ تو وہ پرندہ ان کے گرد منڈلانے لگا ، اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور پوچھا: ”اس پرندے کو اس کے بچوں کی وجہ سے کس نے رنج پہنچایا ہے ؟ اسے اس کے بچے لوٹا دو“ ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چیونٹیوں کی ایک بستی دیکھی جس کو ہم نے جلا دیا تھا ، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ بستی کس نے جلائی ہے ؟“ ہم نے جواب دیا : ہم نے (جلائی ہے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”آگ کا عذاب دینا تو آگ کے رب کو ہی سزاوار ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحدود والمعاملات والاحكام / حدیث: 1251