کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: شراب کی خرید و فرخت حرام ہے
حدیث نمبر: 1211
- " إن الله تعالى حرم الخمر، فمن أدركته هذه الآية وعنده منها شيء، فلا يشرب ولا يبع ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، جبکہ آپ مدینہ میں خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ، کو فرماتے سنا : ”لوگو ! بیشک اللہ تعالیٰ نے شراب (‏‏‏‏ کی حرمت ) کے بارے میں مبہم سا اشارہ دیا ہے ، ممکن ہے کہ عنقریب اللہ تعالیٰ اس کے بارے میں کوئی ( ‏‏‏‏حتمی ) حکم نازل کر دے ، ( ‏‏‏‏تم اس طرح کرو کہ ) جس کے پاس کوئی شراب ہے ، وہ اسے بیچ دے یا اس سے فائدہ حاصل کر لے ۔“ تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک اللہ تعالیٰ نے شراب کو حرام کر دیا ہے ، اس آیت کے نزول کے بعد اگر کسی کے پاس شراب ہے تو وہ اس کو پی سکتا ہے نہ بیچ سکتا ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الحدود والمعاملات والاحكام / حدیث: 1211