حدیث نمبر: 1196
- " أيما عبد أصاب شيئا مما نهى الله عنه، ثم أقيم عليه حده، كفر عنه ذلك الذنب ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر کوئی آدمی اللہ تعالیٰ کی منہیات میں سے کسی چیز کا ارتکاب کرے اور اس پر اس کی حد نافذ کر دی جائے تو اس کا وہ گناہ مٹا دیا جائے گا ۔“
حدیث نمبر: 1197
- " من أصاب ذنبا أقيم عليه حد ذلك الذنب، فهو كفارته ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے کسی گناہ کا ارتکاب کیا اور اس پر اس کے جرم کی حد قائم کر دی گئی ، تو وہ اس گناہ کا کفارہ ثابت ہو گی ۔“