کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: کون سی مسجد میں اعتکاف کیا جائے؟
حدیث نمبر: 807
- " لا اعتكاف إلا في المساجد الثلاثة ".
حافظ محفوظ احمد
ابووائل کہتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: کچھ لوگ تمہارے اور ابو موسیٰ کے گھر کے درمیان اعتکاف کی نیت سے بیٹھے ہیں اور آپ انہیں منع نہیں کرتے؟ حالانکہ آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اعتکاف نہیں ہے، مگر تین مساجد میں۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: شاہد تو بھول گیا ہو اور انہیں یاد ہو یا شاید تجھے غلطی لگی ہو اور وہ درست ہوں۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 807