کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نفلی نماز کے دوران دروازہ کھولنا
حدیث نمبر: 790
- " كان يصلي قائما [تطوعا، والباب في القبلة] [مغلق عليه] ، فاستفتحت الباب، فمشى على يمينه أو شماله، ففتح الباب ثم رجع إلى مكانه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نفلی نماز پڑ ھ رہے تھے ، قبلہ کی سمت میں (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ) دروازہ تھا ، جو بند تھا ۔ جب میں نے درواز کھولنے کی فرمائش کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دائیں یا بائیں جانب سے (سامنے کو ) چلے ، دروازہ کھولا اور اپنی جگہ پر واپس آ گئے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 790