حدیث نمبر: 782
- " لا تنسوا، كتكبير الجنائز. وأشار بأصابعه، وقبض إبهامه. يعني في صلاة العيد ".
حافظ محفوظ احمد
وضین بن عطا کہتے : مجھ سے ابوعبدالرحمٰن قاسم نے بیان کیا ، وہ کہتے ہیں کہ مجھے کسی صحابی رسول نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عید کے روز نماز پڑھائی اور چار چار تکبیریں کہیں ، پھر نماز سے فارغ ہونے کے بعد ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : ”بھولنا نہیں ، جنازے کی تکبیرات کی طرح (چار تکبیریں اس نماز میں بھی ہیں) ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (بات سمجھانے کے لیے ) انگوٹھا بند کر کے بقیہ چار انگلیوں کے ساتھ اشارہ کیا ۔