کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نمازیوں کی کثرت کا لحاظ کرتے ہوئے نماز جماعت جلد یا بتاخیر قائم کرنا
حدیث نمبر: 780
- (كان يخرج بعد النداء إلى المسجد، فإذا رأى أهل المسجد قليلاًً؛ جلس حتى يرى منهم جماعةً ثم يصلي، وكان إذا خرج فرأى جماعة، أقام الصلاة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سالم ابونضرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذان کے بعد مسجد کی طرف جاتے تھے ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے کہ نمازی کم ہیں تو بیٹھ جاتے ، حتی کہ پوری جماعت اکٹھی ہو جاتی تو نماز پڑھاتے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے نکلتے اور دیکھتے کہ نمازیوں کی جماعت (پہلے ہی سے ) جمع ہے تو نماز کھڑی کر دیتے تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 780