حدیث نمبر: 775
- " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا خرج مسيرة ثلاثة أميال، أو ثلاثة فراسخ (شك شعبة) قصر الصلاة. (وفي رواية) : صلى ركعتين ".
حافظ محفوظ احمد
یحییٰ بن یزید ہنائی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قصر نماز کے بارے میں سوال کیا ، کیونکہ میں جب کوفہ کی طرف سفر کرتا تو واپس آنے تک (ظہر ، عصر اور عشاء کی) دو دو رکعتیں پڑھتا تھا ۔ انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین میل یا تین فرسخ کی مسافت تک جاتے تو قصر نماز پڑھتے اور ایک روایت میں ہے کہ دو دو رکعتیں پڑھتے تھے ۔ راوی حدیث امام شعبہ کو میل یا فرسخ کا شک ہوا ۔