حدیث نمبر: 751
- " دعها عنك ـ يعني الوسادة ـ إن استطعت أن تسجد على الأرض وإلا فأوم إيماء واجعل سجودك أخفض من ركوعك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک بیمار کی عیادت کرنے کے لیے نکلے ، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا ، جب اس کے پاس پہنچے تو (کیا دیکھتے ہیں کہ) وہ ایک لکڑی پر نماذ پڑھ رہا ہے اور (سجدہ کرتے وقت) اپنی پیشانی اس پر ٹیکتا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف اشارہ کیا اور لکڑی کو پھینک دیا ، اس نے تکیہ پکڑ لیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس کو ہٹا دے ، اگر تجھے زمین پر سجدہ کی طاقت ہے تو ٹھیک ، وگرنہ اشارے سے نماز پڑھ اور سجدوں کے لیے رکوع کی بہ نسبت زیادہ جھک ۔“