کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نماز میں اٹھتے وقت ہاتھوں کا سہارا اور ہاتھوں کی کیفیت
حدیث نمبر: 750
- " رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يعجن في الصلاة. يعني: يعتمد ".
حافظ محفوظ احمد
ازرق بن قیس کہتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ نماز میں کھڑے ہونے کے لیے ہاتھوں پر سہارا لیتے ۔ میں نے کہا: ابوعبدالرحمٰن ! یہ انداز کیسا؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ بھی نماز میں (کھڑے ہونے کے لیے ) ہاتھوں کا سہارا لیتے تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 750