حدیث نمبر: 748
- " حافظ على العصرين: صلاة قبل طلوع الشمس، وصلاة قبل غروبها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا فضالہ لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کچھ امور کی تعلیم دی ، ان میں سے ایک امر یہ بھی تھا : ”پانچوں نمازوں کی محافظت کیا کر ۔“ میں نے کہا: ان گھڑیوں میں تو میں مصروف رہتا ہوں ، آپ مجھے کوئی ایسا جامع و مانع حکم دیں کہ میں اس پر عمل کرتا رہوں اور وہ مجھے کفایت کرتا رہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’دو نمازوں یعنی طلوع آفتاب سے پہلے والی اور غروب آفتاب سے پہلے والی نمازوں کی محافظت کرتا رہ ۔“