کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نماز میں اس سے غافل کرنے والے امور سے دور رہا جائے
حدیث نمبر: 744
- " إنها تلهيني عن صلاتي، أو قال: تشغلني. يعني الخميصة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پھول بوٹیوں والی قمیص تھی ، جو ابوجہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ یہ قمیص ، انجانیہ قمیص سے بہتر ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ تو مجھے نماز سے غافل یا مشغول کرنے لگی تھی ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 744