حدیث نمبر: 742
- (إنك لست مثلي، إنما جُعل قُرَّةُ عيني في الصلاة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھ رہے تھے ، ایک عورت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کر رہی تھی ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محسوس ہوا تو اسے فرمایا : ’’ اگر تو چاہتی ہے تو لیٹ جا ۔“ اس نے کہا: میں ابھی ہشاش بشاش ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ تو میری مثل تو نہیں نا ، میری تو آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے ۔“