کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: خواتین و حضرات کا نماز میں اجازت کا جواب دینے کا طریقہ، نماز میں ایسا اشارہ کرنا جس سے کوئی بات سمجھی جا سکے
حدیث نمبر: 739
- " إذا استؤذن على الرجل وهو يصلي فإذنه التسبيح وإذا استؤذن على المرأة وهي تصلي فإذنها التصفيق ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب آدمی نماز پڑھ رہا ہو اور اس سے اجازت طلب کی جائے تو وہ «سبحان الله» کہہ کر اجازت دے دے اور جب عورت نماز پڑھ رہی ہو اور اس سے اجازت طلب کی جائے تو وہ تالی بجا کر اجازت دے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 739
حدیث نمبر: 740
- " كان يصلي، فإذا سجد وثب الحسن والحسين على ظهره، فإذا أرادوا أن يمنعوهما أشار إليهم أن دعوهما، فلما قضى الصلاة، وضعهما في حجره، وقال: من أحبني فليحب هذين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے ، جب سجدہ کرتے تو حسن اور حسین اچھل کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ پر چڑھ جاتے ۔ جب صحابہ ارادہ کرتے کہ انہیں روکیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اشارہ کرتے کہ ان کو (اپنے حال پر) چھوڑ دو ۔ جب نماز پوری کرتے تو انہیں اپنی گودی میں بٹھا لیتے اور فرماتے : ’’جو مجھ سے محبت کرتا ہے وہ ان دونوں سے محبت کرے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 740
حدیث نمبر: 741
- (كانَ يُصلي بهم ذاتَ يومٍ، فمَرَّتِ امرأةُ بالبطحاءِ، فأشارَ إليها أنْ تَأَخَّرِي، فَرَجَعَتْ حتى صَلَّى، ثُمَّ مَرَّتْ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن زید اور سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو ایک دن وادئ بطحا میں نماز پڑھا رہے تھے ، ایک عورت نے سامنے سے گزرنا چاہا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف اشارہ کیا کہ ٹھہر جا ۔ پس وہ پیچھے ہٹ گئی ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہو گئے تو وہ سامنے سے گزر گئی ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 741