کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سجدوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 714
- " اعلم أنك لا تسجد لله سجدة إلا رفعك الله بها درجة وحط بها عنك خطيئة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: آپ مجھے ایسا حکم دیں کہ میں اسی کا ہو کر رہ جاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جان لے کہ تو جب بھی اللہ تعالیٰ کے لیے سجدہ کرتا ہے، تو وہ تجھے ایک درجہ بلند کر دیتا ہے اور تیرا ایک گناہ مٹا دیتا ہے۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 714