حدیث نمبر: 710
- " إذا نودي بالصلاة فتحت أبواب السماء واستجيب الدعاء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے ۔ “
حدیث نمبر: 711
- " اطلبوا إجابة الدعاء عند التقاء الجيوش، وإقامة الصلاة ونزول المطر ".
حافظ محفوظ احمد
مکحول کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت قبولیت دعا کا مطالبہ کرو جب (میدان جنگ میں اسلام اور کفر کے) لشکر آپس میں ٹکرا رہے ہوں ،نماز کے لیے اقامت کہی جا رہی ہو اور بارش کا نزول ہو رہا ہو ۔“
حدیث نمبر: 712
- " صلاة الليل مثنى مثنى، وجوف الليل الآخر أجوبه دعوة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور رات کے آخری حصے میں دعا سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے۔‘‘ میں نے کہا: کیا اس حصے میں دعا کرنا واجب ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں ، نہیں ، ( میں کہہ رہا ہوں کہ ) دعا سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے ۔“