حدیث نمبر: 689
- " استتروا في صلاتكم (وفي رواية: ليستتر أحدكم في صلاته) ولو بسهم ".
حافظ محفوظ احمد
عبدالملک بن ربیع بن سبرہ بن معبد اپنے باپ ربیع اور وہ ان کے دادا سیدنا سبرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز میں سترہ رکھا کرو اگرچہ وہ تیر ہی ہو۔“ اور ایک روایت میں ہے کہ: ”تم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ نماز میں سترہ رکھے۔“
حدیث نمبر: 690
- " إذا صلى أحدكم إلى سترة، فليدن منها، لا يمر الشيطان بينه وبينها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی سترہ سامنے رکھ کر نماز پڑھے تو اس کے قریب کھڑا ہو تاکہ نمازی اور سترے کے درمیان سے شیطان نہ گزرنے پائے۔“