حدیث نمبر: 649
- " صلوا قبل المغرب ركعتين. ثم قال في الثالثة: لمن شاء، خاف أن يحسبها الناس سنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداﷲ مزنی سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں اور فرمایا: ’’مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرو، (مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرو)۔“ پھر تیسری دفعہ فرمایا: ”جو چاہے پڑھ لے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اندیشہ تھا کہ کہیں لوگ اس کو (لازمی) سنت و طریقہ نہ سمجھ لیں۔