حدیث نمبر: 639
- " اركع ركعتين ولا تعودن لمثل هذا. يعني: التأخير في المجيء إلى الجمعة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سلیک غطفانی جمعہ کے روز مسجد میں داخل ہوا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا : ” دو رکعتیں پڑھ لے اور دوبارہ ایسا نہ کرنا ۔ “ یعنی جمعہ کی نماز میں تاخیر نہ کرنا ۔ اس نے دو رکعتیں پڑھیں ، پھر بیٹھ گیا ۔