حدیث نمبر: 635
- " أربع ركعات قبل الظهر يعدلن بصلاة السحر ".
حافظ محفوظ احمد
ابوصالح مرفوعًا اور مرسلاً دونوں طرح بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نماز ظہر سے قبل چار سنتیں ، سحری کے وقت کی نماز کے برابر ہو جاتی ہیں ۔ “
حدیث نمبر: 636
- " من صلى الضحى أربعا وقبل الأولى أربعا، بني له بيت في الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے چار رکعت نماز چاشت اور ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جائے گا ۔ “