حدیث نمبر: 627
- (لا صلاةَ بعدَ العصر حتّى تغربَ الشمسُ، ولا بعْدَ الفجْرِ حتّى تطلعَ الشمسُ إلا بمكةَ، إلا بمكةَ، [إلا بمكةَ] ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بابِ کعبہ کا کڑا پکڑ کر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : عصر کے بعد غروب آفتاب تک کوئی نماز نہیں اور (اسی طرح ) فجر کے بعد طلوع آفتاب تک کوئی نماز نہیں ، مگر مکہ میں ، مگر مکہ میں ، مگر مکہ میں ۔ (یعنی مکہ میں ہر وقت نماز پڑھی جا سکتی ہے ) ۔