کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر کب ادا کرتے؟
حدیث نمبر: 616
- " لقد رأيتنا نصلي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الفجر في مروطنا، وننصرف وما يعرف بعضنا وجوه بعض ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کی نماز پڑھتی تھیں ، ہم نے اپنی اوڑھنیاں لپیٹی ہوتی تھیں جب ہم نماز سے فارغ ہو کر واپس جاتیں تو (اندھیرے کی وجہ سے ) کوئی کسی کے چہرے کو نہیں پہچان سکتی تھی ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 616
حدیث نمبر: 617
- " ما بين هذين وقت ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز فجر کے وقت کے بارے میں پوچھا گیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جواباً ایک دن ) طلوع فجر کے وقت صبح کی نماز پڑھی اور (دوسرے دن ) صبح روشن ہونے کے بعد پڑھی ، پھر پوچھا: ”فجر کی نماز کے بارے میں دریافت کرنے والا کہاں ہے ؟ (پھر وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ) اس نماز کا وقت ان دو اوقات کے درمیان ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 617