کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نماز عیدین میں عورتوں کی حاضری
حدیث نمبر: 607
- " كان يأمر بناته ونسائه أن يخرجن في العيدين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیٹیوں اور بیویوں کو حکم دیتے کہ وہ عیدین کے لیے نکلا کریں ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 607
حدیث نمبر: 608
- " أخرجوا العواتق وذوات الخدور، فليشهدن العيد ودعوة المسلمين وليعتزل الحيض مصلى المسلمين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : ہم نے سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا : کیا تو نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے ؟ اس نے کہا: جی ہاں ، میرے باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے : ”جواں عمر اور پردہ نشیں عورتوں کو نکالو ، انہیں چاہئیے کہ وہ عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں اور حائضہ عورتیں مسلمانوں کی جائے نماز سے علیحدہ ہو کر بیٹھیں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 608
حدیث نمبر: 609
- " وجب الخروج على كل ذات نطاق. يعني في العيدين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن رواحہ انصاری رضی اللہ عنہ کی بہن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(عیدین کے لیے ) ہر اس عورت پر نکلنا فرض ہے ، جو کمر بند باندھتی ہو یعنی بالغ ہو ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 609