کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: فرضی نماز اور اس کے بعد والی نفلی نماز میں وقفہ ہونا چاہئے
حدیث نمبر: 603
- " أحسن ابن الخطاب ".
حافظ محفوظ احمد
ایک صحابی رسول سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عصر پڑھائی ، (سلام کے بعد) ایک آدمی نے فورا نماز پڑھنا شروع کر دی ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا اور کہا: بیٹھ جا ، اہل کتاب اس لیے ہلاک ہوئے کہ ان کی نمازوں میں وقفہ نہیں ہوتا تھا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ابن خطاب نے اچھا کیا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 603
حدیث نمبر: 604
- (أحسنَ (وفي رواية: صدق) ابنُ الخطابِ)
حافظ محفوظ احمد
عبداللہ بن رباح ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عصر پڑھائی ، ایک آدمی مزید نماز پڑھنے کے لیے فورا کھڑا ہوا ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا اور اس کی چادر یا کپڑے کو پکڑ کر کہا: بیٹھ جا ، اہل کتاب اس لیے ہلاک ہوئے کہ ان کی نمازوں میں وقفہ نہیں ہوتا تھا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ابن خطاب نے اچھا کیا ۔ “ اور ایک روایت میں ہے : ”(ابن خطاب نے ) سچ کہا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 604