کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اس گھر کی فضیلت جس میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہو
حدیث نمبر: 584
- (اجعلُوا من صلاتِكم في بُيوتِكم، ولا تجعلُوها عليكم قُبوراً، كما اتَّخذت اليهود والنصارى في بيوتهم قبوراً، وإنَّ البيت ليُتلى فيه القرآن؛ فيتراءى لأهلِ السماء كما تتراءى النجومُ لأهل الأرضِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اپنی نمازوں کا کچھ حصہ گھروں میں بھی ادا کیا کرو ، ان کو قبرستان نہ بنا دو ، جیسا کہ یہودیوں نے اپنے گھروں کو قبرستان بنا دیا تھا ، بیشک جس گھر میں قران مجید کی تلاوت کی جاتی ہے وہ اہل آسمان کو ایسے نظر آتا ہے جیسے اہل زمین کو ستارے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 584